
سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے جب سے چارج سنبھالا تب سے اب تک راولپنڈی پولیس کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ہے۔عوام کی سہولت، تفتیشی مراحل کو شفاف بنانے سے لے کر جرائم پیشہ عناصر پر قانون کا شکنجہ مضبوط بنانے تک بلکہ ساتھ ہی ساتھ تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معزز عدالت سے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرےکردار تک بھی پہنچایا اور پولیس فورس کی ویلفئیر اور جدید سسٹم کو متعارف کروا کر نہ صرف پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ شہریوں کا دل جیت کر شہریوں کا اعتماد واپس بحال کروایا۔
بس یہیں تک نہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ ایک مضبوط رابطہ قائم کرتے ہوئے "کھلی کچہری" کا قیام شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں سی پی او احسن یونس خود شہریوں کے مسائل کو سنتے ہیں اور فوری ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کرتے ہیں۔
وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اور حالات حاضرہ میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سی پی او احسن کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا بھی بے پناہ متحرک ہے شہری سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف مسائل پر راولپنڈی پولیس کو ٹیگ کرتے ہیں اور کچھ ہی لمحوں میں راولپنڈی پولیس مسئلے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فوری کاروائی عمل میں لاتی ہے ۔
اب ایک جانب جہاں اقدامات پر روشنی ڈالی وہی پر راولپنڈی کے عملی کارناموں پر روشنی ڈالنا بے پناہ ضروری ہے راولپنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ شہریوں سے لوٹی گئی خطیر رقم شہریوں کو واپس کی بلکہ مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔5 جولائی کو کینٹ کے علاقہ میں تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ روپے چھیننے کے مقدمہ میں مزید پیشرفت ہوئی اور تیسرا ملزم کامران بھی گرفتار کیا اور مزید 30لاکھ روپے بھی برآمد کیے۔کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاجر سے چھینی گئی مکمل رقم 01 کروڑ روپے برآمد کر لی۔ملزمان علی اور حبیب کو قبل ازیں گرفتارکرکے 70لاکھ روپے برآمد کیے جاچکے تھے۔ملزمان سے برآمد کی گئی رقم 01کروڑ روپے قانونی تقاضے پو رے کرنے کے بعد سی پی او آفس میں مالک کے حوالے کردی گئ۔سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز کی موجودگی میں ایس پی پوٹھوہار نے رقم حوالے کی۔
راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے۔رقم کی حوالگی کے موقعہ پر تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے سینئر افسران اور پولیس ٹیم کو انعامات سے نوازا۔
سی پی او احسن یونس کی دن رات کی محنت سے نمایاں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ساتھ ہی ساتھ عوام کا بڑھتا اعتماد راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ سی پی او احسن یونس پولیس فورس میں تبدیلی لا کر راولپنڈی کے شہریوں کو مزید تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کو ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنا اور اچھی کارگردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کرنا اور نقد انعامات دینا دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی اچھی کارگردگی دکھانے پر مجبور کرتا ہے اور اہلکار اس بات کو بولنے پر مجبور ہیں کہ افسران کا اعتماد اور اقدامات ہمارے لئے ہیں تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنی اچھی کارکردگی دکھائیں۔
2 تبصرے
👏👏
جواب دیںحذف کریںشکریہ
حذف کریں